کچے کے علاقوں کو جرائم پیشہ عناصرسے مکمل پاک کرینگے: اے آئی جی

ملتان (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کا دورہ کیا اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی نے شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے ثمرات عملی طور پر عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔جنوبی پنجاب پولیس آفس نے ایک سال میں تھانہ کی سطح پر اصلاحات کیلئے مثالی اقدامات کئے تاکہ اس آفس کے قیام کا مقصد پورا ہوسکے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ فیلڈ فورس کو جرائم کنٹرول کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں اسی طرح کچے کے علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کرکے دم لینگے۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی اور بریفننگ لی۔

ای پیپر دی نیشن