اندھیرا ختم‘البدر کالونی اور محلہ دھرم پورہ ودیگرعلاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل

 میلسی(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی عبدالرزاق علی ڈوگر اور چیف آفیسر راؤ نعیم خالد نے عوامی مطالبے پر البدر کالونی اور محلہ دھرم پورہ سمیت دیگر شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل کروا دیا۔ گنجان آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے سر شام اندھیرا چھا جاتا تھا۔ بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن