لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون پر عوام کے سوالوںکا جس طرح جواب دے رہے ہیں یہ قوم کیساتھ بہت بڑا مذاق ہے اس طرح کے ڈراموں سے عوامی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے باقاعدہ روڈ میپ کی ضرورت ہے جس کے قیام کیلئے موجودہ حکومت کوئی قابل ذکر کام نہیں کرسکی ۔