گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر سیاسی وسماجی راہنمائوں رانا عمران اشرف ایڈووکیٹ ، چوہدری احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ اور چوہدری مستظہر محمود چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرح کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن ہمیشہ حکومت کے بل بوتے پر دھاندلی کے ذریعے الیکشن لڑتی رہی ہے حکومت کے بغیر وہ راہ فرار اختیار کرجاتی ہے جبکہ تحریک انصاف اپنے نظریاتی کارکنان اور ٹائیگرز کی محنت سے الیکشن جیتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 25جولائی کوہوئے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے واضح آثار پہلے ہی نظر آرہے تھے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار تھی انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت نے کنٹونمنٹ بورڈکے 10حلقوں میں موزوں ترین امیدواروں کے نام ٹکٹوں کے لیے نامزد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ 12ستمبر کو ہونے والے کینٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دے کر کلین سویپ کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے بھی جیتے گی اور وائس پریذیڈنٹ بھی تحریک انصاف کا ہی ہوگا ۔
ن لیگ حکومت کے بل بوتے پر دھاندلی سے الیکشن لڑتی رہی:عمران اشرف
Aug 05, 2021