کوئٹہ (اے پی پی ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے محکمہ پولیس کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاران نے مختلف ادوار میںامن وامان کی بہتری کے لیے کبھی بھی کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا اس ضمن میں نہایت مشکل سے مشکل حالات میں بھی پولیس کے نوجوانوں نے تندہی سے اپنے فرائض کی انجام دہی بہترین انداز میں سر انجام دی۔