کوتوالی پولیس نے شہری کے بھائی اور ملازم کو اٹھا لیا‘ اڑھائی لاکھ لیکر رہا کیا

ملتان (جنرل رپورٹر)کوٹلہ تولے خان کے مکینوں نے غریب شہری کے بھائی اور ملازم کو بلاوجہ اٹھا کر رہائی کے بدلے لاکھوں روپے بٹورنے پر  تھانہ پرانی کوتوالی پولیس خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاقیادت محمد اقبال نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں مکینوں آصف، عامر، وسیم، رفیق، ظہیر، کامل، محبوب، جعفر، شہباز، سخاوت، سنی، عثمان، جاوید، سلیم، بشیر، کالو، مجیب ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرہ شہری محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی چوک سلی خانہ پر کباڑ کی دکان ہے تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے ملازمین نے ان کے ملازم بابر علی کو موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں اٹھا لیا جب میرا بھائی عامر اسے پوچھنے کے لئے اس کے گھر گیا تو تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا اور تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے ملازم علی کے موبائل فون سے مجھے میرے بھائی نے کال کی کہ پولیس والے میری اور بابر کی رہائی کے بدلے پانچ لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں بعدازاں مذکورہ تھانہ پولیس ملازمین نے اڑھائی لاکھ روپے کے عوض میرے بھائی کو چھوڑا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہماری رقم واپس دلائی جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...