حیدر آباد اور ٹنڈوجام میں حادثات 3افراد لقمہ اجل بن گئے

حیدرآباد ‘ ٹنڈو جام  (  نامہ نگاران)  حیدرآباد اور ٹنڈو جام کے  مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ راہوکی کی حدود  میں ٹرین کی ٹکر سے نا معلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی نعش سول اسپتال حیدرااباد کے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب تھانہ پھلیلی کی حدود اسلام آباد ریلوے پھاٹک کے قریب گندے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔جس نے سینٹرل جیل میں پاگل ہونے کا ڈرامہ رچایا جس پر اسے گدو کی نفسیاتی اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق ملزم عامر میمن نے گذشتہ روز اسپتال کے پولیس گھاٹ میں رسی سے پھندہ لگا کر خود کشی کی کوشش کی تاہم نگرانی پر مامور عملے نے اسے بچالیا۔ملزم کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔علاوہ ازیں ٹنڈو جام میں کچھ روز قبل سنگدل باپ کے ہاتھوں ماں سمیت  نذر آتش کیا گیا 17 ماہ کا معصوم بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ  حاملہ بیوی اور معصوم بیٹے کو جلانے والے ملزم عامر میمن نے سر کائوسجی نفسیاتی ( گدو ) اسپتال میں  پھندہ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جسے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ٹنڈو جام میں 24  جولائی کو  ملزم  عامر میمن  نے اپنی سوئی ہوئی حاملہ بیوی امبرین اور ساتھ ہی سوتے ہوئے معصوم بیٹے پر تیل چھڑک کر  آگ لگادی۔ خاتون کا جسم  90 فیصد جل گیا تھا اور وہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی جبکہ بچے کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔  گذشتہ روز بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن