عاصم سلیم باجوہ خود مستعفی ہوئے، خالد منصور کا نام میں نے تجویز کیا: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے خود مستعفی ہوئے ہیں۔

نجی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ خالد منصور کا نام میں نے تجویز کیا۔وہ کافی تجربہ کار شخص ہیں۔ تعیناتی کے بعد چینی سفیر کو آگاہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خالد منصور کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں، وہ کافی تجربہ کار شخص ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اب بہت وسیع ہو گیا ہے۔ اس میں آئی ٹی اور دیگر سیکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ جےسی سی میٹنگ داسو واقعے کی وجہ سے موَخر کی گئی ہے۔ کرپشن کے خلاف وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کا وژن ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم بابر نے شاہد خاقان عباسی سے کم قیمت میں گیس خریدنے کے معاہدے کیے۔ن لیگ نے لانگ ٹرم کے تین پی ٹی آئی نے ایک معاہدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن