وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے استحصال تک خطے میں قیام امن کاخواب شرمندہ نہیں ہوسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے استحصال تک خطے میں قیام امن کاخواب شرمندہ نہیں ہوسکتا۔مودی کا بھارت دنیا بھر میں بدنما داغ بن چکا ہے۔بھارت ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں کو جینے کا حق دے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنونی مودی کانظریہ چاک کرتے رہیں گے،کشمیرکی آزادی تک کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔پانچ اگست2019کو بھارت نے طاقت کے نشے سے چور ہوکر کشمیریوں پر شب خون مارا اور فوجی قبضہ کرلیا۔اس دن کے منانے کا مقصد بھارتی ناپاک مکروہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلم کھلا بدمعاشی غنڈہ گردی پر کشمیری سراپااحتجاج بنے۔غیورکشمیریوں کا احتجاج آج تک جاری وساری ہے۔قوم بھارتی ظلم وستم اوراستحصال پرڈٹ کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے اورآزادی تک ساتھ کھڑی رہے گی۔اقوام عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
بھارتی جابرانہ غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف آج یوم استحصال کشمیر منایاجارہا ہے۔پانچ اگست2019کو بھارت نے طاقت کے نشے سے چور ہوکر کشمیریوں پر شب خون مارا اور فوجی قبضہ کرلیا۔اس دن کے منانےکامقصد بھارتی ناپاک مکروہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 5, 2021
بھارتی کھلم کھلا بدمعاشی غنڈہ گردی پر کشمیر سراپااحتجاج بنے۔غیورکشمیریوں کا احتجاج آج تک جاری وساری ہے۔قوم بھارتی ظلم وستم اوراستحصال پرڈٹ کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہےاورآزادی تک ساتھ کھڑی رہے گی۔اقوام عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 5, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر ہٹلر مودی اور غاصب بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں اور فاش کیا۔پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر ٹھوس اور مدلل انداز میں دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سرجاتا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 5, 2021