نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ایل این جی سکینڈلز نظر نہیں آتے انہیں شرم آنی چاہیے: مریم اورنگزیب

Aug 05, 2021 | 14:58

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی قرار دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے جبکہ شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی ایک اوراوچھی کوشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ  نام نہاد احتساب کا عمران صاحب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا ہے ۔لیکن ان کے حسد کی آگ بجھ نہیں سکی ہے ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ایل این جی سکینڈلز نظر نہیں آتے انہیں شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہنگی اور تاخیر سے منگوائی جانے والی ایل این جی کے اربوں روپے کا اسکینڈل میں نیب کو ’کیس‘ نظر نہیں آتا ، نیب کو عمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے نہ دوائی چور، ایل این جی چور وزیر مشیر نظر آتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو کمشن بنادو لیکن وزیر مشیر پکڑے جائیں تو وزارت بدل دو ، عمران صاحب اے ٹی ایمز اور مافیاز کو سہولت دیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا   یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں