سعودی عرب میں کورونا مریض قرنطینہ کے بجائے جان بوجھ کر شاپنگ مال میں گھومتا پھرتا رہا اور ویڈیو بنا کر فخریہ انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعوی شہر حائل سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور مذکورہ کورونا مریض کو گرفتار کرلیا جس نے قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اور کئی لوگوں کی زندگیاں بھی ممکنہ طور پر خطرے میں ڈالیں، اس کارروائی میں دو افراد حراست میں لیے گئے۔حائل پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے کورونا لاحق ہونے کے باوجود شاپنگ مال میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو فخریہ طور پر سوشل میڈیا میں شیئر کی، وائرل مناظر پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے ایک فرد کورونا کا شکار تھا جبکہ دوسرا اس کا ساتھی تھا جس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔گرفتار شہریوں کی عمریں 30 سال کے قریب ہیں۔ مذکورہ شخص نے آئیسولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے افراد کے لیے خطرہ پیدا کیا، اس نے جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کی کوشش کی۔گرفتار شخص کو ایک سے 5 برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سعودی عرب میں کورونا مریض کی احمقانہ حرکت، کئی لوگوں کی زندگی کو خطرہ
Aug 05, 2021 | 17:25