یومِ استحصالِ کشمیر پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پیغام

یومِ استحصالِ کشمیر پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پیغام.سربراہ پاک فضائیہ  نے کہا کہ بھارت نے دو سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے کی حیثیت، آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے،بھارت نے دو سال کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پرامن جد و جہد میں بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، 

عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بارے اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، حقِ خود ارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن