لاہور+کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی نمایاں کمی آئی۔ جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر 226.15 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 64 پیسے کم ہوکر 223 روپے ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر 226.15 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 2 روپے 64 پیسے سستا ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 3 روپے کم ہوکر 226 روپے ہے۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر کی سطح پر آگیا جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی قیمت بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی۔ ملکی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے گھٹ کر ایک 43 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔