شجاعت پر مکمل اعتماد ، مجلس عاملہ ق لیگ : لاہور اجلاس کے شرکا کی رکنیت معطلی کیلئے قرارداد منظور 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ کامل علی آغا اور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے ارکان مجلس عاملہ‘ صوبائی صدور‘ مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ قراردادوں کے ذریعے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبر پی کے اور گلگت کے عہدیداران نے لاہور کے اجلاس  سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیرقانونی اقدام کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں تھی۔ اس لئے اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...