’’ویلو‘‘ کو منظم منصوبہ بندی سے شہروں میں پھیلایاجارہا ہے، ترجمان پناہ


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن گزشتہ 38 سال سے عوام کودل کے امراض سے متعلق آگاہی دے رہی ہے ایسے عوامل کے بارے میں آگائی کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے جو بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں، ترجمان کے مطابق پناہ کی طرف سے ویلو کے استعمال پر ایک سروے کیا گیا،’’پناہ‘‘ سروے میں پتا چلا ہے کہ ’’ویلو‘‘ کوایک منظم منصوبہ بندی سے شہروں میں پھیلایاجارہا ہے، بالخصوص نوجوانوں کو تمباکو نوشی چھڑانے کے نام پر نئی لت میں ڈا لنے کیلئے انہیں مفت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس کے استعمال سے سگریٹ تو نہیں چھوٹتا البتہ لوگ طرح طرح کی تکلیفوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن