راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم شہداء پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری، پاک فوج کے سینئر افسران، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خصوصی شرکت کی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی، سینئر پولیس افسران، افسران پاک فوج اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او عمران احمر، پاک فوج کے افسران، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، یادگار شہداء پر شہداء پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی،آر پی او راولپنڈی عمران احمرکاکہنا تھاکہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، پنجاب پولیس کے 1500 سے زائد دلیر سپوتوں نے ارض پاک پر جان قربان کی،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، راولپنڈی پولیس کے 114 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی۔