کراچی(نیوز رپورٹر)امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی مولانامفتی انس مدنی، علامہ حشمت اللہ صدیقی، عمران احمد سلفی و دیگر نے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی علماء و رہنما نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا علما کرام نے بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے علماء کرام نے روزے اپیل کی کہ وہ اس آزمائش کی اس گھڑی میں رجو ال اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین امیر جماعت مولانا عبدالرحمن سلفی نے علماء کرام سے اپیل کی کہ 5 اگست کو خطبہ میں متاثرین بھائیوں کے لیے تعاون کی درخواست کریں تاکہ جماعت کی جانب سے امدادی سامان جلد بلوچستان روانہ کیا جاسکے۔
سانحہ ہیلی کاپٹر ‘ہر آنکھ اشکبار‘ قوم سوگوار‘ مولانا عبدالرحمن سلفی
Aug 05, 2022