کراچی (نیوز رپورٹر)بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی قومی مہم کے حوالے سے عالمی ادارہ WUENIC کے تازہ ترین تخمینے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے 2021 میںبچوںکو حفاظتی ٹیکوں کی اپنی معمول کی شرح کوسال2020ء کی نسبت زیادہ بہتر بنایا اور ’زیرو ڈوز‘ والے بچوں (ZDC) کی تعداد میں تقریباًپچاس فیصدکمی لائی گئی ہے۔پاکستان میں ان بچوںکی تعداد جنہوں نے خناق، تشنج اور (DTP3) کے خلاف ویکسین کی تین خوراکیں حاصل کیںمیں اضافہ ہوا اوریہ تعداد سال 2020ء میں کوروناکے باعث 77 فیصد سے بڑھ کر اب 83 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان نے 2018 سے 2021 کے درمیان خسرہ کی پہلی خوراک کی ویکسین کی کوریج میں بھی 2 فیصد بہتر ی کی جبکہ 2021 میں تاریخ کی سب سے بڑی خسرہ؍روبیلا مہم شروع کی ہے۔ کم آمدن والے ممالک کی طرف سے 4 ارب سے زائد کورونا ویکسین کے ساتھ، تاریخی پیمانے کے عالمی رول آؤٹ کے بعدابGavi اور دیگرشراکت داران ممالک کی کوششوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ کورونا وباء کے دوران معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ،زندگی بچانے والی ویکسین کا استعمال، طلب و رسد، بحالی اور کوریج کی توسیع میں معاونت جاری رکھنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔