ملک میں بارشوں اور سیلابی صورت حال سے تباہی ‘ دل گرفتہ ہے ‘حاجی حنیف طیب 


کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس پارٹی چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سندھ،پنجاب،خیبرپختون خواہ،بلوچستان کے اضلاع میں شدیدبارش اورسیلابی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں سیلاب زدگان کے امدادی مشن کے دوران بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میںکورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی،ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈمیجرامجدحنیف ستی،بریگیڈیئرمحمدخالد،پائلٹ میجرسعیداحمد،پائلٹ میجرمحمدطلحہ منان اورنائیک مدثرفیاض نے جام شہادت نوش کی ان شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا، مغفرت،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعاکی گئی۔ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہاکہ پاک فوج ہرمشکل گھڑی میں قوم کی مددکیلئے صف اول میں ہمیشہ کھڑی نظر آتی ہے ،سرحدوں کے ساتھ ساتھ ،زلزلہ ،طوفان،سیلاب کے موقع پرمیدان عمل میں موجودہوتی ہے،امن وامان کا مسئلہ ہویا کوئی بھی ہنگامی صورت حال فوج ،رینجرزقوم کی مددکیلئے تیارہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پوراملک طوفانی بارشوں اورسیلاب سے بری طرح متاثرہواہے۔سینکڑوں افرادشہید اورزخمی ہوگئے، ہزاروں افرادبے گھر ہوگئے،فصلیں تباہ ہوگئی ،مویشی مرگئے ہیںلیکن پاک فوج پرتنقید کے نشتر چلانے والے اورقوم کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرنے والے کہیں بھی عوام کی مددکرتے نظر نہیں آتے۔انہوںنے کہاکہ اندرون سندھ سے ہر سال بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندان کئی برسوں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں جھگیوں میں مقیم ہیں اُن کی بحالی کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ ہر سال سیلاب اوربارشوں سے ہزاروں خاندان متاثر ہوتے ہیں،پل ،سڑکیں بہہ جاتی ہیں،اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے لیکن بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم نہیں بنائے جاتے۔اگر بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیمزبنائے جائیں توبارشوں اورسیلاب سے تباہ کاری سلسلہ رک جائے گا، آبپاشی اورپینے کیلئے وافر مقدارمیں پانی پوراسال دستیاب رہے گا۔پانی کی پیداوارسے انتہائی سستی بجلی ملے گی اورعوام بھی بجلی کے ظلم اورمہنگائی سے بچ سکیں گے۔اجلاس میں شبیر احمدقاضی،علامہ نسیم احمدصدیقی،پیرزادہ غلام حسین چشتی،عبدالقدیرشریف،تاج الدین صدیقی،شریف قادری ،مولانامحمدظہور،احسان اللہ صدیقی ،امجدعزیزقادر ی،معیدغوری ودیگر موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن