کوٹ ادو‘منڈا چوک (خبرنگار‘ نامہ نگار)محکمہ ہائی وے نے بارشوں کی وجہ سے شاہرات کے اطراف میں پڑنے والے کٹس اور گڑھوں کو فوری طور پر بھرنے اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے ٹی پی لنک کینال روڈ کر اطراف اور مونڈکا شاہ جمال کے اطراف میں بارشوں کی وجہ سے پڑنے والے گڑھے اور کٹس کو ہنگامی بنیادوں پر بھرا جا رہا ہے جبکہ علی پور روڈ المعروف قاتل روڈ پر پیر جہانیاں چوک اور منڈا چوک پر بارش کے کھڑے پانی کو نکال کر گڑھوں کو پتھر اور مٹی ڈال کر بھرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ہائی وے نے بارشوں سے سڑکوں کے اطراف پڑنے والے گڑھے بھرنا شروع کر دئیے
Aug 05, 2022