بہاولپور(نیوز رپورٹر( پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کے گلے طوق بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت آرٹیکل 17 کے تحت وزارتِ داخلہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی مکمل مجاز ہے جس پر تمام ممبرِ اسمبلی کالعدم، دفاتر اور اکاونٹس بھی ضبط ہو جائیں گے۔انہوں کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا گراف زمین بوس ہو چکا ہے ۔