دھنوٹ کے گٹر ابل پڑے ، جوہڑ میں تبدیل،ٹاون کمیٹی عملہ خاموش

دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت )دھنوٹ شہر کے گٹر ابلنے سے پورا شہر گندے پانی میں ڈوب گیا ٹاون کمیٹی دھنوٹ  کے عملے نے خاموشی اختیار کر لی ، محلہ راجپوتاں والی گلی حاجی گلزار حسین مغل والی گلی بخاری سکول والی گلی گلی نمبر 4  مین روڈ شہر جگہ جگہ گٹر ابل پڑے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ٹاون کمیٹی دھنوٹ کے عملے نے چپ سادھ لی دھنوٹ کے شہریوں نے اے سی کہروڑپکا ڈی سی لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گٹروں کی صفائی کرائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن