بورے والا،وہاڑی(نامہ نگار ،خبر نگار) تحریک لبیک پاکستان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے500خاندانوں کے راشن خیمے اور کمبل راجن پور کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کردیئے،امیر جنوبی پنجاب پیر سید محمد سرور شاہ کی نگرانی میں راشن سے بھرے ٹرک روانہ کردیئے گئے، اس موقع پر پیر سید محمد سرور شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندان اسوقت ہماری توجہ کے مستحق ہیں ، پورے ملک میں تحریک لبیک کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے کام میں مصروف ہیں اس موقع پر ناظم اعلی جنوبی پنجاب پیر محسن فرید چشتی،سید سلیم حسین شاہ اور دیگر مقامی راہنماء بھی موجود تھی۔دریں اثناء وہاڑی میںٹی ایل پی کے کارکنان کی طرف سے بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لئیے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ ڈالا، ٹی ایل پی وہاڑی کے کارکنان سید نوید، عابد علی چشتی، چوہدری فاروق اقبال ضلعی ناظم نشرواشاعت، آصف علی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا سیلاب میں بلوچستان کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ہمیں اپنے دکھی بھائیو اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا بننا چاہئیے، راہنما ٹی ایل پی بختاور نے کہا حکمرانوں اپنی عیاشیوں سے نکلو اور قوم کا سوچو ۔
ٹی ایل پی نے 500 سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن، خیمے ،کمبل راجن پور بھجوادیئے
Aug 05, 2022