اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ کرکٹ میں شان مسعود کو موقع دینا چاہیے: شاہد آفریدی

Aug 05, 2022

لاہور (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اظہر علی کے متبادل کھلاڑی کا نام بتایا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اب جو کھلاڑی اظہر علی کی جگہ کھیلے وہ پرفارم نہیں کریں گے تو اظہر علی واپس آجائیں گے ،اس طرح تو ہوتا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ شان مسعود کو کچھ عرصے سے دیکھ رہا ہوں اس کی کرکٹ میں بہت بہتری آئی ہے ، وہ آپ کے پاس بینچ پر موجود ہے اور پورا بیٹر ہے۔ لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ اظہر علی کیلئے سلیکشن کمیٹی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔

مزیدخبریں