ڈوپنگ سکینڈل ‘پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کردیا

Aug 05, 2022

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی میٹنگ میں فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی تصدیق کی جبکہ انہوں کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔ فیڈریشن کے صدر حافط عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کی معطلی سمیت کسی کارروائی کو نہیں مانیں گے، فیڈریشن کو ناکام بنانے کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوح بٹ اور دوسرے ویٹ لفٹر کیساتھ کسی کوچ کو سپانسر نہیں کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے تاکہ فیڈریشن کیخلاف کارروائی کا جواز مل سکے۔واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ حال ہی میں ہاکی فیڈریشن کو بھی معطل کرچکا ہے۔

مزیدخبریں