لاہور(اسپورٹس رپورٹر) سری لنکن قونصل جنرل جگاتھ ابیوارنا نے کہا ہے کہ آرچری کے فروغ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آرچری اور روایتی کھیلوں کی دوستانہ سیریز منعقد کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں آرچری اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس فار آل کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ گراس روٹ لیول پر اور خاص طور پر سکولوں میں کھیلوں کے فروغ میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے،دونوں ممالک کے روایتی کھیل بہت دلچسپ ہیں اس حوالے سے بھی ہم سپورٹس فار آل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔