تحصیل آفس میں بارشی پانی سے احاطے جوہڑوں میں تبدیل، ڈینگی کا خدشہ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تحصیل آفس راولپنڈی میں صفائی اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث احاطے کی مختلف جگہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئیں اور سپرے نہ ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، سائلین مشکلات میں پھنس گئے، رپورٹ کے مطابو تحصیل آفس راولپنڈی میں روزانہ سینکڑوں شہری دور دراز کے علاقوں سے اپنی قیمتی ارضی کے متعلق ریکارڈ حاصل کرنے اور ان کا اندراج کرانے آ تے ہیں لیکن یہاں پر ان کیلئے کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہ ہے، کچے احاطے میں گڑھے بنے ہوئے ہیں جہاں پر حالہ بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے موذی مرض ڈینگی مچھر لا لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ چکے ہیں ، کئے دنوں سے کھڑے پانی کی وجہ سے احاطہ میں جوہڑ بن چکے ہیں، کیونکہ تحصیل آفس میں نہ تو صفائی کا کوئی انتظام  ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام ہے ، جب بھی بارش ہو تا ہے تو پورے احاطہ کسی بڑھے تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔
، یہاں پر ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے کوئی سپرے نہیں کرا یا گیا اور نہ صفائی ستھرائی کی جانب کوئی توجہ دی جا رہی ہے، تحصیل آفس آنے والے شہریوں اور عملہ پریشانی میں مبتلا ہو چکا ہے ، شہریوں نے  کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  سے اپیل کی کہ تحصیل آفس میں صفائی اور ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے سپرے کرا یا جائے۔

ای پیپر دی نیشن