اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ (ایس سی بی پی ایل) نے حال ہی میں بصارت سے محروم افراد کی سہولت کے لیے بریل سسٹم پر مشتمل بینکاری فارمز متعارف کرادئیے ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،ملک میں پہلا بینک ہے جس نے بصارت سے محروم افراد کی سہولت کے لیے بریل سسٹم پر مشتمل فارمز متعارف کرائے ہیں۔ یہ اقدام پاکستانی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ، ’بولتے حروف‘، کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے، بینک نے اِس شراکت کو بھی یادگار بنانے کے لیے ایک باضابطہ تقریب منعقد کی،معاہدے پر ’بولتے حروف‘ کے شریک بانی حافظ شیخ عمر فاروق اوراسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں کنزیومر، پرائیویٹ اینڈ بزنس بینکنگ کی سربراہ سعدیہ ریاض نے دستخط کیے۔