اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے داخلہ مہم کے سلسلے میں مادر علمی اور سابق طلبا کے عنوان سے آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق کیا گیا کہ جامعہ کے سابق طلبا سے استفادہ کرتے ہوے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے مابین خلا کو پر کر کے جامعہ میں زیر تعلیم طلبا کو سیکھنے اور مستقبل سنوارنے کے بھرپور مواقع مہیا کیے جائیں۔اس موقع پر صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ یونیورسٹی جلد ہی کیمپس میں سابق طلباء کی کانفرنس کا انعقاد کرے گی،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی شریعہ اکیڈمی میں جلد ہی ایک بین الاقوامی فیلو شپ شروع کرے گی، ہمیں اپنے سابق طلباء پر فخر ہے جو یونیورسٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔