ایوان بالا کے اجلاس میں حکومت کیجانب سے نیب ترمیمی بل منظو کروا لیا گیا،اپوزیشن نے بل منظوری پر احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا نامنظور ! نامنظور !کے نعرے لگائے اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے اقدامات سے خائف نظر آئے پی ٹی آئی کے سینیٹرزاجلاس میں وزیر داخلہ کے جارحانہ رویے پر شکوے شکایتیں کرتے رہے سینیٹر زرقا نے الیکشن کمیشن کے باہرلیڈی پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کا شکوہ کیااور تحریک استحقاق جمع کروانے کا کہا سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور کہا تو تحریک انصاف کے اراکین آگ بگولا ہو گئے سینیٹر سرفراز بگٹی ( بقیہ صفحہ 5 پر)
نے بلوچستان کی سیلابی صورتحال پرایوان کی توجہ مبذول کروائی گئی تحریک انصاف کے سینیٹرز کیجانب سے نیب ترمیمی بل کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر نیب قانون کو ختم کرنا ہے تو جیلوں میں قید افراد کو رہا کردیں انکا کیا قصور ہے کابینہ کے ساٹھ فیصد سے زائد افراد ضمانتوں پر ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے پر بھی گرما گرم بحث ہوئی ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
نیب ترمیمی بل کی منظو ی پر اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں
Aug 05, 2022