اسلام آباد (نا مہ نگار)جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون سے پائیدار ترقی کے فروغ پرحکومت پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر سٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی، اس کے بعد آگ سے بچا ئواور فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے جرمن ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی لیبر ویلفیئر پنجاب فیصل ظہور نے بھی خطاب کیا۔
وزارت محنت و افرادی قوت کے زیر اہتمام مذاکرہ
Aug 05, 2022