کاہنہ نو:نامعلوم افراد کی فائرنگ اے سی مکینک معجزانہ طور پر محفوظ ،ملزم فرار 

لاہور (نامہ نگار) کاہنہ نو کے علاقہ واڈ نمبر 9 کا رہائشی اے سی مکینک عمران کے مطابق نامعلوم افراد نے بذریعہ فون اے سی کی درستگی کیلئے پرل گارڈن سوسائٹی بلایا جیسے ہی وہاں پہنچا تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش نے مجھ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی میں معجزانہ طور پر بچ کر بھاگ گیا۔ پولیس نے گولیوں کے خول قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ درخواست کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن