اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے 6محرم الحرام کے تین مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے جلوسوں کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیاپہلا جلوس: علاقہ تھانہ آئی نائن مکان نمبر184 گلی نمبر 24 سیکٹر I-9/1 سے بوقت 9بجے رات برآمد ہو گا جوکہ گلی نمبر 24سے 27،22سروس روڈ یوٹرن سے ہوتا ہوا بوقت رات11:00بجے امام بار گاہ جعفریہ اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے دوران سروس روڈ ٹرن اور گلی نمبر18سروس روڈ امام بارگاہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو گامتبادل روٹ:آئی نائن کے رہائشی راولپنڈی ،فیض آباد ،پیر ودھائی کٹاریاں روڈاستعمال کرتے ہوئے آئی جے پی روڈ استعمال کریں گے ،منگل بازار سروس روڈ،آئی نائن سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے آئی جے پی اور پیر ودھائی فیض آباد راولپنڈی جا سکیں گے ۔
، دوسرا جلوس :علاقہ تھانہ کھنہ رہائش ذوالفقار شاہ سے رات 9بجے برآمد ہو گا اور امام بارگاہ قصر سکینہ شکریال ہائی وے پر اختتام پذیر ہو گااسلام آباد ایکپریس ہائی وے شکریال کے مقام پر اسلام آباد آنے والی ٹریفک رات 10:30بجے سے رات 12:00بجے تک بند رہے گی،بمقام کورال سے بجانب فیض آباد بمقام کھنہ تا کوری روڈ ایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔