سیدنا عمرؓ اور سیدنا حسینؓ کی حیات طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، وسیم صدیقی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد یونٹ سیدنا حسین بن علیؓ کے زیرِ اہتمام عشرہ فاروق و حسین کی مناسبت سے شہید اسلام طلبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے ایم ایس او کے مرکزی رہنما راجہ وسیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا عمرؓ اور سیدنا حسینؓ کی حیات طیبہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ۔سیدنا عمرؓ اور سیدنا حسینؓ کی قربانی دین متین کے غلبے کے لیے تھی۔ سیمینار سے مزید خطاب کرتے ہوئے راجہ وسیم صدیقی نے کہا کہ سیدنا حسینؓ خلاص و عزیمت کا پیکر تھے۔شہادت حسین میں راہ عزیمت کا پیغام مضمرہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سیرت طیبہ کو اپنایا جائے ۔ایم ایس او اسلام آباد یکم محرم الحرام تا 10محرم الحرام عشرہ فاروق و حسین منا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...