اسلام آباد (نامہ نگار )عسکری بینک نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد عسکری فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی بینکنگ میں شمولیت کو موثر بنانا ہے۔ عسکری بینک پاکستان بھر میں فر ی لانسرز کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرے گا۔اس مفاہمت نامے پرعسکری بینک کی ہیڈ ڈیجیٹل سیلز، محترمہ آمنہ بلال اورپی اے ایف ایل اے کے سی ای او طفیل احمد خان نے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ عسکری بینک کیچیف ڈیجیٹل آفیسر شہریار علی شاہ،پی اے ایف ایل اے کے شریک بانی اورای وی پی، ابراہیم امین، شریک بانی اورایس وی پی، ہارون راجہ، ہیڈ سائوتھ پنجاب، محترمہ دعا سکھیرا اوردونوں اداروں کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
عسکری بینک اورپاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت
Aug 05, 2022