ملکی استحکام کیلئے وحدت اور باہمی احترام یقینی بنایا جائے: چوہدری ارشد تبسم  

گڑھاموڑ(نامہ نگار ) مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری محمد ارشد تبسم نے کہا ہے کہ ماہِ محرم ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ملکی استحکام کیلئے وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے۔مذہبی اور سیاسی قائدین باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیںہمیں فرقہ واریت اور مزہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر محمد امین سعیدی،نوران لیاقت،مہر ارشد اقبال،مہر قمر لدھڑ اور دیگر موجود تھے۔
  

ای پیپر دی نیشن