بہاولپور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فرزانہ رئوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہاول پور کے حلقہ پی پی 245سے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ اور پارٹی کے سینئر عہدیداران نے ان کے انتخاب میں حصہ لینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔
فرزانہ رئوف نے علاقہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
فرزانہ رئوف
قیادت رضامند‘ آئندہ الیکشن پی پی 245 سے لڑوں گی: فرزانہ رئوف
Aug 05, 2022