میاں آصف محمود اخوانی پی پی 214 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد  

Aug 05, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر )جماعت اسلامی ملتان کی ضلعی شوری میاں آصف محمود اخوانی کو پی پی 214 سے امیدوار نامزد کردیا۔آصف محمود اخوانی اس وقت ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ اس فیصلہ سے کارکنان کے حوصلوں کو تقویت ملی ہے۔امیدوار صوبائی اسمبلی 214 آصف اخوانی نے کہا کہ اس حلقہ میں سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ سیوریج نظام ہے جس کا حل ضروری ہے ۔

مزیدخبریں