لاہور(خصوصی نامہ نگار) نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تعمیر وطن کیلئے بروئے کار لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے قائم کئے جانیوالے یوتھ الائنس کی دوسری مدت کیلئے کامران سعید عثمانی صدر اور سہیل چیمہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے ۔ نیشنل یوتھ الائنس کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کا اعلان مشاورت کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدراور بانی صدر نیشنل یوتھ الائنس مظہر محمود علوی نے کیا ۔اس موقع پر منعقدہ نیشنل یوتھ الائنس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کامران سعید نے کہا کہ نیشنل یوتھ الائنس کے لئے مظہر محمود علوی کی خدمات قابل تحسین ہیں اوروہ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ۔