وزیراعظم دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے خیبرپی کے آئے، مولانافضل الرحمان 

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے خیبرپی کے  آئے، وزیراعظم  کے سیلاب متاثرہ علاقوں  کے  دورے پر ان کے شکر گزار ہیں، گزشتہ چار سالوں سے خیبرپی کے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کئی گھر تباہ ،سڑکیںتباہ حالی کاشکار ہوگئیں،فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں میں دور ہ کے موقع پر  مولانافضل الرحمان نے کہاخیبرپی کے میں مل کر دوبارہ سے ترقیاتی سفر کو شروع کریں گے ۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہے ہیں۔ 
مولانا فضل الرحمان

ای پیپر دی نیشن