8 سوسے زائد بھرتیاں‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی 30 روز میں فیصلہ کریں: عدالت

Aug 05, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی میں 8 سو سے زائد بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے سیکرٹری اسمبلی کو درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے لیگی ایم پی اے اشرف رسول کی دائر درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں سپیکر پنجاب اسمبلی‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ گجرات اور منڈی بہائوالدین سے 800 افراد کو پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیا گیا۔ عدالت سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیاں کالعدم قرار دے۔
800 بھرتیاں

مزیدخبریں