بھوپال (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرمدا پورم کے براکھڈ گائوں کے قریب ہندو انتہاپسندوں نے ایک 50 سالہ مسلمان نذیر کو تشدد کر کے شہید کر دیا۔ نذیر احمد کو اس وقت مارا گیا جب وہ اپنے دو ساتھیوں 38 سالہ شیخ لالہ اور 40 سالہ سعید مشتاق کے ہمراہ ایک ٹرک میں گائیں میلے میں فروخت کیلئے امراوتی لے جا رہے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو غنڈوں نے ان پر لاٹھیوں اور آہنی راڈوں سے حملہ کیا۔ نذیر احمد بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ شیخ لالہ اور سعید مشتاق ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ حملہ آوروں کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کسی کا بھی نام شامل نہیں ہے جبکہ دوسری میں دو زخمی مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
مسلمان شہید