پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال‘ امریکی سنیٹرز اور ارکان کی مبارکباد 

واشنگٹن(خصوصی نامہ نگار)یوم آزادی پاکستان اور پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین اور امریکہ میں مقیم معروف شخصیات کی جانب سے خیر سگالی اور مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے ۔ امریکی سینٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے رکن سینیٹر ٹاڈ ینگ کی جانب سے مبارک باد کے پیغام میں جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ سینیٹر ٹاڈ ینگ کے مطابق 4 اگست کو پاکستان اور امریکہ اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس تاریخ کو پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ ہے۔ سینیٹر ٹاڈ ینگ نے کہاکہ امید ہے کہ آئندہ 75 سالوں میں پاک امریکہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے،ہم آج یہ تاریخی سنگ میل منا رہے ہیں اور آئندہ سالوں میں بھی مناتے رہیں گے۔امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے سینیٹر ٹاڈ ینگ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
مبارکباد/ پیغامات

ای پیپر دی نیشن