لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد، برگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کو پائلٹ میجر طلحہ اور نائیک مدثر کی شہادت پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے، ہم شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
منور جماعتی
فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر افسوس‘ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: منور جماعتی
Aug 05, 2022