کابل (این این آئی) کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے مکان پر حملہ کرنے والے امریکی ڈرون کو ممکنہ طور پر کرغیزستان کے ایک ایئربیس سے لانچ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ شمالی کرغیزستان میں ماناس میں امریکی ٹرانزٹ سہولت گانسی ایئربیس سے کیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گانسی کرغیزستان میں بشکیک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سابق امریکی فوجی اڈہ ہے، جسے امریکی فضائیہ چلا رہی تھی اور جون 2014 ء میں اسے کرغیز فوج کے حوالے کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تاہم امریکی انتظامیہ ابھی تک یہ بتانے سے انکار کر رہی ہے کہ ڈرون کہاں سے ٹیک آف کیا گیا اور اس نے کون سا راستہ استعمال کیا۔ محکمہ دفاع نے صرف ایک مختصر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایمن الظواہری کو کابل کے مرکز میں ایک اوور دی ہورائزن آپریشن میں مارا گیا، جہاں وہ طالبان کے مہمان کے طور پر مقیم تھے۔
ڈرون