قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع 2پریکٹس میچ 7,10اگست کو ہونگے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کےخلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گا،پچاس اوورز کرکٹ پر مشتمل یہ میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراو¿نڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قومی سکواڈ کا سات روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں ہوگا۔ان میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ نیدرلینڈز کےلئے اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد اور فیصل اکرم شامل ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گے تاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،دونوں سکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں کےساتھ ساتھ پاکستان شاہینز میں شامل بیک اپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں جاری رہے گا۔ فاسٹ باو¿لر حارث رو¿ف 7 اگست جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے پریکٹس میچ کے بعد لاہور میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ سکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا۔6اگست بروز ہفتہ کو سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک قومی سکواڈ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیٹ سیشن ہوگا ،سکواڈ سے قبل قومی سکواڈ کا ایک رکن میڈیا ٹاک کرے گا،7 اگست بروز اتوا کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ ہوگا 8 اگست بروز پیر کوصبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔9 اگست بروز منگل آرام کا دن ہوگا ۔10 اگست بروز بدھ کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ ہوگا ،11 اگست بروز جمعرات تک صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا ،دوپہرساڑھے بارہ بجے کپتان بابراعظم کی پریس کانفرنس ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن