شجر عباس نے 30سال بعد پاکستان کو 200میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا

Aug 05, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے شجرعباس نے ریس کے دوران چھ حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، قومی اتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ اکیس اعشاریہ ایک دو سیکنڈ میں طے کیا۔اس کامیابی کے بعد شجر 30 سال بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔شجر کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے پاکستان کیلئے اب تک تیسرے میڈل کی امید کی کرن روشن ہو گئی ہے۔ شجر عباس نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ میں شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ فائنل تک پہنچنے کیلئے دعا کریں۔ اس مقام پر پہنچنے کیلئے کوچ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کا نام روشن کریں۔بیڈمنٹن مینز ایونٹ میںپاکستان کے مراد علی سنگا پور کے حریف کھلاڑی سے اکیس چودہاور اکیس سولہ کے پوائنٹس سے ہار گئے ۔ ویمنز بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی ماحور شہزاد بھارت کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے میں ان فٹ ہو کر میچ سے دستبردا ر ہوگئیں ۔ 

مزیدخبریں