کے الیکٹرک نے رات کو لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ کر دیا

کراچی (نیوز رپورٹر) کے الیکٹرک نے شہر میں رات کو اچانک لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے اور بن قاسم پاور پلانٹ 3 بند ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے سے بڑھا کر 2 گھنٹے کر دیا، ان علاقوں میں دو گھنٹے کی 3 بار یعنی 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جن علاقوں میں رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ان میں لیاری، جیل روڈ، حیدر آباد کالونی، پرانی سبزی منڈی، لیاقت آباد ڈاکخانہ، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، اختر کالونی، محمود آباد، کشمیر کالونی، اعظم بستی، اسکیم 33 کے مختلف علاقے، کاٹھور، گلستان جوہر، رضویہ سوسائٹی، گلبہار، پاک کالونی، منگھو پیر، منظور کالونی، پہاڑ گنج، قصبہ، اورنگی، کورنگی لانڈھی، سائٹ میٹروول، نارتھ کراچی، یو پی موڑ، کلیانہ ٹائون، بہادر آباد طارق روڈ، احسن آباد، گلشن معمار، رزاق آباد، گلشن حدید، شاہ لطیف ٹائون، کیماڑی اور ماری پور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور نیپرا کی ہدایت کے خلاف رات کو بلا تفریق مختلف علاقوں میں بجلی بند کی جا رہی ہے۔ادھر بن قاسم کا نیا پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے پرانے بن قاسم ون پاور پلانٹ سے صرف 250 سے 300 میگا واٹ بجلی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی بلنگ کی مکمل ریکوری والے علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں دن اور رات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 15 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔دوسری جانب سے حسب معمول کے الیکٹرک نے تردید کی ہے کہ شہر میں کہیں بھی اضافی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔
کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن