گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصا ف کے سینئررہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 64ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ چےف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اس کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ کیونکہ پاکستان میں صوبہ پنجاب اور سرحد کی اسمبلیوں نے متفق طور پر قرار داد پاس کرکے اس کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ متنازعہ ہوچکے ہیں۔ انہوںنے ن لیگ کے ساتھ ملی بھگت کرکے آج تک تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ۔ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور فضل الرحمن کے خلاف فارن فنڈنگ کے سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں دیاگیا۔