وزیر اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے جہاں انہیں سیلاب متاثرین کی امداد پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب اور بارشوں سے لوگ متاثر ہوئے اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیواور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پسند ناپسند کو نہیں دیکھنا ملکر کام کرنا ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متاثرین کی مدد کرے ، ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے اور آرمی چیف سے امداد کی تقسیم میں شفافیت کی بات کی ہے، امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت کو سامنے رکھ رہے ہیں اور اس کے لیے سرو ے بھی کررہے ہیں.کیونکہ سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ سروے ضروری ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل اور ریلیف کیمپ بحال رکھنے چاہیے، سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کام کررہی ہے، ملک میں بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔